مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29673
باب: اس قسامۃ کا بیان کہ جب پچاس سے کم افراد ہوں
القسامة إذا كانوا أقل من خمسين
حدیث نمبر: 29673
٢٩٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا بن أبي الزناد عن أبيه عن عمر بن عبد العزيز أنه ردد الأيمان على سبعة نفر (في القسامة) (١) أحدهم (خالي) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزناد فرماتے ہیں کہ عمر بن عبدالعز یز نے قسامۃ کے معاملہ میں سات آدمیوں کے گروہ پر قسمیں لوٹائیں، ان میں ایک میرے ماموں بھی تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [هـ]: (جان).