مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل الرجل ويمسكه آخر باب: اس آدمی کابیان جو آدمی کو قتل کردے بایں طور پر کہ دوسرے نے اس کو پکڑ لیا ہو
حدیث نمبر: 29618
٢٩٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يمسك الرجل (ويقتله) (١) آخر قال: يقتل القاتل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے آدمی کو پکڑ لیا ہو اور دوسرے نے اس کو قتل کردیا ؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : قاتل کو قتل کردیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ط]: (بقتله).