مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يريد المرأة على نفسها باب: اس آدمی کا بیان جو عورت سے غلط کام کا ارادہ کرلے
حدیث نمبر: 29614
٢٩٦١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن محمد بن يوسف عن السائب بن يزيد أن رجلًا أراد امرأة على نفسها، فرفعت حجرًا فقتلته، فرفع ذلك إلى عمر فقال: ذاك قتيل اللَّه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے غلط کام کا ارادہ کیا تو اس نے اسے پتھر اٹھا کر مارا اور اسے قتل کردیا پس یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا : وہ اللہ کا مقتول ہے۔