مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يأمر الرجل فيقتل آخر باب: ایک شخص دوسرے شخص کو حکم دے کہ وہ کسی تیسرے شخص کو قتل کر دے
حدیث نمبر: 29604
٢٩٦٠٤ - حدثنا أبو بكر، قال: حدثنا وكيع، قال: حدثنا شعبة، قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يأمر الرجل (بقتل) (١) الرجل قالا: يقتل القاتل، وليس على الآمر قود.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے دوسرے آمی کو کسی کے قتل کا حکم دیا ہو ؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : قاتل کو قتل کیا جائے گا اور حکم دینے والے پر قصاص نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (يقتل).