مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الصببي والرجل يجتمعان في قتل باب: اس بچہ اور آدمی کا بیان جو دونوں ایک قتل میں شریک ہوں
حدیث نمبر: 29584
٢٩٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا اجتمع رجل وغلام على قتل رجل قتل الرجل، وعلى عاقلة الغلام الدية كاملة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : جب کوئی آدمی اور لڑکا کسی آدمی کے قتل میں شریک ہوجائیں تو اس آدمی کو قتل کیا جائے گا اور لڑکے کے خاندان والوں پر کامل دیت لازم ہوگی۔