مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29556

باب: جو یوں کہے: مومن کو قتل کرنے والے کے لیے کوئی توبہ نہیں

من قال: ليس لقاتل المؤمن توبة

حدیث نمبر: 29556
٢٩٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو الأشهب قال: سمعت مزاحم الضبي [يحدث] الحسن عن ابن عباس قال: بينما رجل قد سقى في حوض (له) (١) ينتظر (٢) (ذودًا) (٣) (يرد) (٤) عليه، إذ جاءه رجل راكب ظمآن مطمئن، قال: أرد؟ قال: (لا) (٥)، قال: فتنحى، فعقل راحلته، فلما رأت الماء دنت من الحوض، ⦗٢٢٩⦘ ففجرت الحوض، قال: فقام (صاحب) (٦) الحوض فأخذ سيفًا من عنقه، ثم (ضربه) (٧) به حتى قتله، قال: فخرج يستفتي، فسأل (رجالًا) (٨) من أصحاب محمد لست أسميهم، فكلهم (يؤيسه) (٩) حتى أتى رجلًا منهم فقال: هل تستطيع (أن تصدره كما أوردته؟ قال: لا، قال: فهل تستطيع) (١٠) أن تبتغي (نفقًا) (١١) في الأرض أو سلما في السماء؟ فقال: لا، قال: فقام الرجل، فذهب غير بعيد، فدعاه فرده فقال: هل لك من والدين؟ (فقال) (١٢): نعم، أمي حية، قال: احملها وبرها، فإن (دخل) (١٣) (الآخر) (١٤) النار فأبعد اللَّه من أبعده (١٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو الاشھب فرماتے ہیں کہ حضرت مزاحم ضبی نے حسن بصری کو بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی اپنے حوض میں سیراب کرنے کے لیے اپنے اونٹوں کا انتظار کررہا تھا جو اس حوض پر اترنے والے تھے کہ اس کے پاس ایک پیاسا سوار شخص اطمناین کے ساتھ آیا اور کہنے لگا : کیا میں پانی کے پاس آجاؤں ؟ اس نے جواب دیا : نہیں۔ پس وہ شخص دور ہوگیا۔ اس نے اپنی سواری کو باندھا جب اس کی سواری نے پانی دیکھا تو وہ حوض کے قریب ہوگئی اور حوض کو پھوڑ ڈالا پھر وہ حوض کا مالک اٹھا اس نے اپنی گردن سے تلوار لی اور اس آدمی کو مارڈالا۔ راوی کہتے ہیں : پس وہ شخص فتوی لینے کے لیے نکلا پس اس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے چند لوگوں سے سوال کیا میں ان کے نام نہیں بتلاؤں گا وہ سب اس کو مایوس کر رہے تھے یہاں تک کہ وہ ایک صحابی کے پاس گیا، انہوں نے اس آدمی سے کہا : کیا تو طاقت رکھتا ہے کہ تو اسے پانی سے ویسے ہی لوٹا دے جیسے تو اسے پانی پر لایا تھا ؟ اس نے کہا نہیں۔ انہوں نے کہا : کیا تو طاقت رکھتا ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلے یا آسمان تک سیڑھی بنا لے ؟ اس نے کہا نہیں۔ پھر و ہ آدمی تھوڑا دور ہی گیا تھا کہ اسے بلا کر اس سے پوچھا کہ کیا تیرے والدین ہیں ؟ اس نے کہا میری والدہ زندہ ہیں۔ ان صحابی نے ان سے کہا کہ جا انہیں اٹھا اور ان کی خدمت کر اور ان کی فرماں برداری کر۔ اگر دوسرا شخص جہنم میں داخل ہوا تو اللہ دور کرے اس شخص کو جو اسے دور کرے گا۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) زيادة في: [ط]: (له).
(٣) في [أ، هـ]: (زودًا).
(٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (ترد).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط من: [ك].
(٧) في [أ، ح، ط، هـ]: (ضرب).
(٨) في [ط]: (رجل).
(٩) في [ط]: (بواسه).
(١٠) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(١١) سقط من: [ط].
(١٢) في [أ، ب، ح]: (قال).
(١٣) في [أ، هـ]: (أدخل).
(١٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (اللَّه).
(١٥) منقطع؛ مزاحم لا يروي عن ابن عباس.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29556
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 668، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29545، ترقيم محمد عوامة: 28315»