مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29544
باب: جو یوں کہے: مومن کو قتل کرنے والے کے لیے کوئی توبہ نہیں
من قال: ليس لقاتل المؤمن توبة
حدیث نمبر: 29544
٢٩٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن كردم أن رجلًا سأل ابن عباس وأبا هريرة (وابن عمر) (١) عن رجل قتل مؤمنًا، فهل له من توبة؛ فكلهم قال: يستطيع أن يحييه؟ يستطيع أن يبتغي نفقًا في الأرض؟ أو سلمًا في السماء؟ يستطيع أن لا يموت؟ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت کردم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ، حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے کسی مومن کو قتل کردیا ہو کیا اس کی توبہ قبول ہوگی ؟ ان سب حضرات نے فرمایا : کیا وہ طاقت رکھتا ہے کہ وہ اسے زندہ کردے ؟ کیا وہ اس بات کی طاقت رکھتا ہے کہ وہ زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلے یا آسمان میں سیڑھی ؟ کیا وہ طاقت رکھتا ہے کہ اس کو موت نہ آئے ؟
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة كردم.