مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل ابنه خطأ باب: اس آدمی کا بیان جو غلطی سے اپنے بیٹے کو قتل کردے
حدیث نمبر: 29522
٢٩٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: الرجل يقتل ابنه خطأ قال: (تعقله) (١) عاقلته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو اپنے بیٹے کو غلطی سے قتل کردے ؟ آپ نے فرمایا : اس کے خاندان والے اس کی دیت ادا کریں گے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (يعقله).