حدیث نمبر: 29519
٢٩٥١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: الرجل يصيب نفسه بالجرح خطأ، عليه بينة؟ قال: (تعقله) (١) (عاقلته) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا اس آدمی کے متعلق جو خود کو زخم پہنچالے کیا اس پر شہادت لازم ہوگی ؟ آپ نے فرمایا : اس کے خاندان والے دیت ادا کریں گے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (يعقله).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].