مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: العمد بالحديد باب: جو یوں کہے: عمد لوہے سے مارنے کی صورت میں ہوتا ہے
حدیث نمبر: 29493
٢٩٤٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: لا يقاد من ضارب إلا أن يضرب بحديدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : مارنے والے سے قصاص نہیں لیا جائے گا مگر یہ کہ وہ کسی لوہے کی چیز سے مارے۔