مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: ليس عليه دية إذا مات في قصاص باب: جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
حدیث نمبر: 29483
٢٩٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن ومحمد في الرجل يقام عليه الحد فيموت (قالا) (١): لا دية له.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی پر حد قائم کی جارہی تھی کہ اس کی اس دوران موت واقع ہوگئی تو اس بارے میں حسن بصری اور محمد نے فرمایا : اس کو دیت نہیں ملے گی۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (قال).