مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: ليس عليه دية إذا مات في قصاص باب: جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
حدیث نمبر: 29482
٢٩٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن شيخ من أهل البصرة عن أبي نضرة عن أبي سعيد أن أبا بكر وعمر قالا: من قتله حد فلا عقل له (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو حد کے جاری ہونے نے قتل کردیاتو اس کی کوئی دیت نہیں ہے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي.