مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يشج الرجل فيقتص له فيموت باب: اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے قصاص لیا گیا تو اس کی موت واقع ہوگئی
حدیث نمبر: 29468
٢٩٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا مات الذي يقتص منه فالمقتص ضامن (للدية) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا : جس شخص سے قصاص لیا جارہا تھا اس کی وفات ہوگئی تو اس صورت میں قصاص لینے والا دیت کا ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: (لديه).