مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل (يعض) الرجل فينتزع يده باب: اس آدمی کا بیان جس نے کسی آدمی کے ہاتھ کو کاٹا اور اس نے اپنے ہاتھ کو کھینچ لیا
حدیث نمبر: 29462
٢٩٤٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن محمد بن عبيد اللَّه عن شريح في رجل (عض) (١) رجلًا فانتزع فانتزعت ثنيته فأبطلها شريح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جس نے کسی کا ہاتھ دانت میں چبایا تو اس شخص نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا جس سے اس کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے حضرت شریح نے اس کے دانتوں کو رائیگاں قرار دیا۔
حواشی
(١) في [ط]: (يعض).