مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2946
باب: جن حضرات نے نمازی کے آگے سے کسی کے گذرنے کو نا پسند کیا ہے
من كان يكره أن يمر الرجل بين يدي الرجل وهو يصلي
حدیث نمبر: 2946
٢٩٤٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن يحيى بن الجزار عن ابن عباس: أن النبي-ﷺ أن يصلي، فجعل جدي يريد أن يمر بين يدي النبي ﷺ، فجعل يتقدم (ويتأخر) (١) حتى (نزا) (٢) الجدي (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ بکری کا ایک بچہ آپ کے آگے سے گذرنا چاہتا تھا، تو آپ آگے پیچھے ہوتے رہے یہاں تک کہ وہ بکری کا بچہ اچھل کر ہٹ گیا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [د]: (مر)، وفي بقية النسخ: (نزا).