مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقع على الرجل أو يثب عليه باب: ایک شخص دوسرے شخص پر گرنے یا اس پر حملہ کرنے کے بارے میں
حدیث نمبر: 29453
٢٩٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم عن علي بن أبي طالب قال: كان (غلامان) (١) يلعبان فوثب أحدهما على ظهر صاحبه، فانكسرت ثنية الأعلى، وشج الأسفل، فضمن بعضهم بعضًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : دو بچے کھیل رہے تھے ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی کے کمر پر چھلانگ ماری تو اوپر والے کے دانت ٹوٹ گئے اور نیچے والے کے سر پر چوٹ آئی تو آپ نے ان میں سے بعض کو بعض کا ضامن بنایا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، ك]: (غلامين).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًّا.