مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29444

باب: اس جھکی ہوئی دیوار کا بیان کہ جس کے مالک کے خلاف اس کے جھکے ہونے کی گواہی د ی گئی ہو

الحائط (المائل) يشهد على صاحبه

حدیث نمبر: 29444
٢٩٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: إذا (شهد) (١) على صاحب الحائط المائل فوقع فأصاب فهو ضامن.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب جھکی ہوئی دیوار کے مالک کے خلاف گواہی دی گئی پھر وہ دیوار کسی پر گرپڑی تو وہ مالک ضامن ہوگا۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (شهد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29444
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 28210»