حدیث نمبر: 29442
٢٩٤٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن قتادة عن كعب بن (سور) (١) أن رجلا كان على حمار، فاستقبله رجل على بعير في زقاق، فنفر الحمار، فصرع (الرجل) (٢) فأصابه (٣) شيء، فلم يضمن كعب بن (سور) (٤) صاحب البعير شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی گدھے پر سوار تھا کہ اس کے سامنے سے گلی میں اونٹ پر سوار ایک شخص آیا پس گدھا خوف زدہ ہوگیا اور آدمی کو نیچے گرادیا جس سے وہ آدمی زخمی ہوگیا تو حضرت کعب بن سور نے اونٹ پر سوار کو کسی چیز کا بھی ضامن نہیں بنایا۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (سوار).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ك]: زيادة (رجل).
(٤) في [هـ]: (سوار).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29442
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29442، ترقيم محمد عوامة 28208)