مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29434

باب: اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کو ضرب لگائی پس وہ شخص مسلسل مریض رہ کر وفات پا گیا

الرجل يضرب الرجل فلا يزال مريضا حتى يموت

حدیث نمبر: 29434
٢٩٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن في الرجل يضرب الرجل فلا يزال مضنى (١) على فراشه حتى يموت، قال: فيه القود.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے جب دوسرے آدمی کو مارا پس وہ مسلسل بستر پر بیمار پڑا رہا یہاں تک کہ اس کی وفات ہوگئی تو اس میں قصاص لازم ہوگا۔

حواشی
(١) أي: مثقلًا بالمرض، انظر: تاج العروس ٣٨/ ٤٧٣.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29434
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 28200»