مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: لا يزاد على دية الذي يقتل في الحرم باب: جو یوں کہے جو شخص حدود حرم یا حرمت کے مہینوں میں قتل کرے اس کی دیت میں اضافہ نہیں ہوگا
حدیث نمبر: 29422
٢٩٤٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد (عن) (١) أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا قتل في البلد الحرام وفي غير البلد الحرام فالدية واحدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جو حدود حرم اور غیر حدود حرم میں قتل کرے تو اس کی دیت ایک ہی ہوگی۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (ابن).