مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل في الحرم باب: اس شخص کا بیان جس کو حرمت کے مہینوں میں اور حرم میں قتل کیا گیا
حدیث نمبر: 29413
٢٩٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عبد الرحمن بن أبي (زيد) (١) عن نافع بن جبير عن ابن عباس قال: يزاد في دية المقتول في أشهر الحرم أربعة آلاف، والمقتول في (الحرم) (٢) يزاد في ديته أربعة آلاف، قيمة دية الحرمي عشرين ألفًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حرمت کے مہینوں میں قتل کیے گئے شخص کی دیت میں چار ہزار درہم کا اضافہ ہوگا اور حرم کی حدود میں قتل کیے گئے شخص کی دیت میں بھی چار ہزار درہم کا ضافہ ہوگا۔ اور حرم کی حدود میں رہنے والے شخص کی دیت میں بیس ہزار درہم کا اضافہ ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (زائدة).
(٢) في [جـ، ك، م]: (الحرمة).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن أبي زيد.