مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل (يقتل) فيعفو عن دمه باب: اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا جائے اور وہ اپنا خون معاف کر دے
حدیث نمبر: 29410
٢٩٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة أن عروة بن مسعود الثقفي دعا قومه إلى اللَّه و (١) رسوله فرماه رجل منهم بسهم، فمات فعفا (٢)، فرفع ذلك إلى النبي ﷺ فأجاز عفوه، وقال: "هو كصاحب ياسين" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن مسعود ثقفی نے اپنی قوم کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دعوت دی تو ان میں سے ایک آدمی نے ان کو تیر مارا جس سے ان کی وفات ہوگئی۔ انہوں نے اس کو معاف کردیا تھا۔ پھر یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی معافی کو نافذ کیا اور فرمایا : یہ سورة یٰسین میں مذکور شخص کی طرح ہیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ك، م]: زيادة (إلى).
(٢) في [هـ]: زيادة (عنه).