حدیث نمبر: 29389
٢٩٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل أعتقه قوم (و) (١) أعتق أباه آخرون، قال: (يتوارثان) (٢) بالأرحام، وجنايتهما على عاقلة مواليهما.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کو اس کی قوم نے اور اس کے باپ کو دوسرے لوگوں نے آزاد کیا۔ آپ نے یوں فرمایا : وہ دونوں رشتہ داری کی وجہ سے ایک دوسرے کے وارث بنیں گے اور ان کی جنایت کا ضمان ان کے آقاؤں کے خاندان پر لازم ہوگا۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ح]: (يتوارثون).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29389
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29389، ترقيم محمد عوامة 28157)