مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29369
باب: جو حضرات ماں شریک بھائی کو بھی دیت کا وارث بناتے ہیں
من كان يورث (الإخوة) من الأم من الدية
حدیث نمبر: 29369
٢٩٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن عمر أنه، كان يورث الإخوة من الأم من الدية (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ماں شریک بھائیوں کو دیت میں وارث قرار دیتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع؛ سعيد بن المسيب لم يسمع من عمر.