مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: تقسم الدية على من يقسم الميراث باب: جو یوں کہے: دیت تقسیم کی جائے گی ان لوگوں پر جن کے لیے میراث تقسیم ہوئی
حدیث نمبر: 29367
٢٩٣٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: العقل كهيئة الميراث؟ قال: نعم، قلت: ويرث الإخوة من الأم (فيه؟) (١) قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا : کیا دیت میراث کے طریقہ سے ہی تقسیم ہوگی ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ! میں نے عرض کیا : کیا ماں شریک بھائی بھی اس میں وارث بنے گا ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (منه).