مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
المرأة ترث من دم زوجها باب: بیوی اپنے شوہر کے قتل کے بدلے میں ملنے والی دیت کی وارث ہوگی
حدیث نمبر: 29356
٢٩٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يُقتل عمدًا فيعفو بعض الورثة قال: لامرأته ميراثها من الدية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ایسے آدمی کے بارے میں جس کو قتل کردیا گیا ہو پھر بعض ورثہ نے اس کا خون معاف کردیا۔ آپ نے اس مقتول کی بیوی کے بارے میں ارشاد فرمایا : اس کو دیت میں سے وراثت ملے گی۔