مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
المرأة ترث من دم زوجها باب: بیوی اپنے شوہر کے قتل کے بدلے میں ملنے والی دیت کی وارث ہوگی
حدیث نمبر: 29354
٢٩٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد أن عمر كان يقول: الدية (للعاقلة) (١) ولا ترث المرأة من دية زوجها شيئًا حتى كتب إليه الضحاك بن سفيان الكلابي أن رسول اللَّه ﷺ ورث امرأة أشيم الضبابي من دية زوجها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فرمایا کرتے تھے، دیت خاندان والوں کا حق ہے بیوی کو اپنے خاوند کی دیت میں سے وراثت کا کچھ حصہ بھی نہیں ملے گا یہاں تک کہ حضرت ضحاک بن سفیان کلابی نے آپ کو خط لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے خاوند کی دیت کا وارث بنایا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (على العاقلة).