مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الجنين إذا سقط حيا ثم مات أو تحرك أو اختلج باب: ماں کے پیٹ میں موجود بچہ کا بیان جو زندہ ساقط ہو پھر وہ مر گیا یا اس نے حرکت کی تھی یا وہ کانا تھا
حدیث نمبر: 29328
٢٩٣٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن حجاج عن مكحول عن زيد في السقط يقع فيتحرك، قال: كملت ديته؟ استهل أو لم يستهل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت زید نے اس نا تمام بچہ کے بارے میں جو ساقط ہوگیا پھر اس نے حرکت بھی کی۔ آپ نے یوں ارشاد فرمایا : اس کی دیت مکمل ہوگی وہ چیخا ہو یا نہ چیخا ہو۔
حواشی
(١) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.