مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الحر يقتل عبد غيره باب: اس آزاد شخص کا بیان جو کسی دوسرے کے غلام کو قتل کردے
حدیث نمبر: 29321
٢٩٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: يقتل العبد بالحر والحر بالعبد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : غلام کو آزاد کے بدلے اور آزاد کو غلام کے بدلے قتل کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).