مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل عبده من قال: لا يقتل به باب: جو شخص اپنے غلام کو قتل کردے جو یوں کہے! اس کو بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29316
٢٩٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا شعبة) (١) عن مغيرة عن عامر قال: إذا قتل الرجل عبده عمدًا لم يقتل به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامرشعبی نے ارشاد فرمایا : جب آدمی اپنے غلام کو عمداً قتل کردے تو اس کو بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ك]: (سمعت).