مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يقتل عبده من قال: لا يقتل به باب: جو شخص اپنے غلام کو قتل کردے جو یوں کہے! اس کو بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29314
٢٩٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن إسحاق بن أبي فروة عن إبراهيم (بن) (١) عبد اللَّه بن حنين عن أبيه عن علي قال: أتي النبي ﵇ (٢) برجل قتل عبده متعمدًا فجلده رسول اللَّه ﷺ (٣) مائة (جلدة) (٤) ونفاه سنة ومحا سهمه من المسلمين ولم يقده منه (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن حنین فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے اپنے غلام کو جان بوجھ کر قتل کردیا تھا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے سو کوڑے مارے اور اس کو ایک سال کے لیے جلاوطن کردیا اور مسلمانوں میں سے اس کا حصہ مٹا دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے قصاصاً قتل نہیں کیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [جـ]: ﷺ، وفي [ك]: (صلى اللَّه عليه).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) سقط من: [جـ، ك، م].