مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29299
باب: آدمیوں اور عورتوں کے زخموں کا بیان
في جراحات الرجال والنساء
حدیث نمبر: 29299
٢٩٢٩٩ - وكان زيد بن ثابت يقول: دية المرأة في الخطأ مثل دية الرجل حتى تبلغ ثلث الدية، فما زاد (فهي) (١) على النصف (٢).مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے عورت کی دیت خطاء کی صورت میں آدمی کی دیت کی مانند ہوگی یہاں تک کہ وہ دیت کے تہائی حصہ تک پہنچے پس جو اس سے زائد ہو تو وہ نصف ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (فهو).