مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: لا يقتل مسلم بكافر باب: جو شخص یوں کہے! مسلمان کو کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29269
٢٩٢٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن معقل عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يقتل مسلم بكافر، ولا ذو عهد في عهده" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی عہد والے کو اسکے معاہدے کے دوران۔