مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: إذا قتل الذمي المسلم قتل به باب: جو شخص یوں کہے:جب مسلمان نے ذمی کو قتل کردیا تو اس کوبھی قصاصاً قتل کیا جائے گا
٢٩٢٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن حميد عن ميمون بن مهران أنه أخبره قال: مر رجل من المسلمين برجل من اليهود فأعجبته امرأته فقتله، وغلبه عليها، فكتب إلى عمر بن عبد العزيز، فكتب عمر أن ادفعوه إلى وليه وقال: فدفعناه إلى أمه فشدختْ رأسه (بصخرة) (١) أو بصلابة لا أدري قامت عليه بينة أو اعترف.حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت میمون بن مہران نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں کا ایک آدمی یہود کے آدمی کے پاس سے گزرا تو اس یہودی کی بیوی اس کو پسند آگئی اس نے اس کو قتل کر کے اس کی بیوی کو قبضہ میں لے لیا اور پھر اس بارے میں گورنر نے حضرت عمر عبدالعزیز کو خط لکھا تو حضرت عمر نے جواب لکھا : کہ اس مسلمان کو اس کے سر پر ست کے سپردکر دو راوی کہتے ہیں : ہم نے اس کو اس کی ماں کے سپرد کردیا اس کی ماں نے اس کا سر پتھر یا کونے والی سیل سے توڑ دیاراوی کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ اس کے خلاف بینہ قائم ہوگیا تھا یا اس نے اعتراف کیا تھا۔