مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: إذا قتل الذمي المسلم قتل به باب: جو شخص یوں کہے:جب مسلمان نے ذمی کو قتل کردیا تو اس کوبھی قصاصاً قتل کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29256
٢٩٢٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن (عن عبد الرحمن) (١) بن البيلماني قال: قتل رسول اللَّه ﷺ ⦗١٦٤⦘ رجلًا من أهل القبلة قتل رجلًا من أهل الذمة، وقال: "أنا أحق من وفى (بذمته) (٢) " (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن بیلمانی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قصاصاً اہل قبلہ میں سے ایک آدمی کو قتل کیا جس نے ایک ذمی شخص کو قتل کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں زیادہ حقدار ہوں اپنے وعدہ کو پورا کرنے کا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (بالذمة).