مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: (دية) الذمي على النصف أو أقل باب: جو شخص یوں کہے: ذمی کی دیت نصف ہے یا اس سے کم
حدیث نمبر: 29252
٢٩٢٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار قال: كان الناس يقضون في الزمان الأول في دية المجوسي (بثمانمائة) (١)، ويقضون في دية (اليهودي) (٢) والنصراني بالذي كانوا يتعاقلون به فيما بينهم، (ثم) (٣) رجعت الدية إلى ستة آلاف درهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے ارشاد فرمایا : پہلے زمانے میں قاضی آتش پرست کی دیت میں آٹھ سو درہم کا فیصلہ کرتے تھے یہودی اور عیسائی کی دیت میں اتنی دیت کا فیصلہ فرماتے جتنی قبیلہ والے اپنے درمیان آپس میں مل کر ادا کرسکتے پھر دیت کا معاملہ چھ ہزار درہم کی طرف لوٹ آیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (ثمانمائة).
(٢) في [ط]: (اليهود).
(٣) سقط من: [ط].