مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
جناية الصبي العمد والخطأ باب: بچہ کا جان بوجھ کر یا غلطی سے جرم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 29226
٢٩٢٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام [عن الحسن أنه قال: في الصبي والمجنون: خطأهما وعمدهما سواء على عاقلتهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے بچہ اور مجنون دونوں کے بارے میں ارشاد فرمایا : ان دونوں کا غلطی سے یا جان بوجھ کر کسی کو نقصان پہنچانا ان کے خاندان والوں کے حق میں برابر ہے۔