مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: لا يقطع الصلاة شيء وادرأوا ما استطعتم باب: نمازی کے آگے سے کسی کے گذرنے سے نماز تو نہیں نوٹتی لیکن جہاں تک ہو سکے اسے روکنا چاہئے
حدیث نمبر: 2922
٢٩٢٢ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن طاوس عن ابن عباس (قال) (١): اعزلوا صلاتكم ما استطعتم، وأشد ما (يتقى) (٢) عليها مرابض الكلاب (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تم سے جہاں تک ہوسکے اپنے آگے سے گذرنے والوں کو روکو، نماز میں سب سے زیادہ جن چیزوں کے گذرنے سے احتیاط لازم ہے ان میں کتے سرفہرست ہیں۔
حواشی
(١) في [أ]: (قالوا).
(٢) في [أ]: (بقي).