مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يستعين العبد بغير إذن (سيده) باب: اس آدمی کا بیان جو غلام سے اس کے آقا کی اجازت کے بغیر کام لیتا ہو
حدیث نمبر: 29195
٢٩١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عاصم عن ابن جريج عن عطاء قال: إن استأجره بغير إذنهم فمات غرم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : اگر اس کو بغیر اجازت کے اجرت پر رکھا اور و ہ مرگیا تو اس صورت میں یہ ضامن ہوگا۔