مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29188
باب: اس جانور کا بیان جس کی دم کاٹ دی گئی
في الدابة يقطع ذنبها
حدیث نمبر: 29188
٢٩١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي أنه سئل عن الدابة يقطع ذنبها أو أذنها، قال: ما نقصها، فإذا قطعت يدها أو رجلها فالقيمة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی سے ایسے جانور کے بارے میں سوال کیا گیا جس کی دم یا کان کاٹ دیا گیا ہو ؟ آپ نے فرمایا : اس سے جانور میں جتنی کمی آئی ہے وہ لازم ہوگی، جب اس کا ہاتھ یا اس کی ٹانگ کاٹ دی جائے تو اس صورت میں قیمت لازم ہوگی۔