مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الدابة المرسلة أو المنفلتة تصيب إنسانا باب: وہ جانور جس کو آزاد چھوڑا گیا یا جس نے اپنی لگام چھڑا لی پھر کسی انسان کو نقصان پہنچایا
حدیث نمبر: 29176
٢٩١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن عمرو عن الحسن وابن سيرين في الدابة (المرسلة) (١) تصيب. قالا: ليس عليه ضمان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور حضرت ابن سیرین ان دونوں حضرات سے آزاد چھوڑے ہوئے جانور کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے کسی کو نقصان پہنچا دیا ہو ؟ تو آپ دونوں حضرات نے جواب دیا اس کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].