مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الدابة المرسلة أو المنفلتة تصيب إنسانا باب: وہ جانور جس کو آزاد چھوڑا گیا یا جس نے اپنی لگام چھڑا لی پھر کسی انسان کو نقصان پہنچایا
حدیث نمبر: 29175
٢٩١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الحجاج عن القاسم بن (نافع) (١) قال: قال عمر (٢): ما أصاب المنفلت فلا ضمان على صاحبه، ومن أصاب المنفلت ضمن (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : لگام چھڑائے ہوئے جانور نے جو نقصان پہنچایا تو اس کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور جس شخص نے لگام چھڑانے والے جانور کو کوئی نقصان پہنچایا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (يافع).
(٢) في [ك] زيادة: (قال).
(٣) منقطع؛ القاسم لم يدرك عمر.