مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا باب: جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 29146
٢٩١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١): حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم أن عمرو بن الحارث بن المصطلق حفر بئرًا في طريق [المسلمين فوقع فيها بغل فانكسرَ فضمّنه شريح.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عمرو بن حارث بن مصطلق نے مسلمانوں کے راستہ میں ایک کنواں کھودا تو اس میں ایک خچر گرا اور اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تو حضرت شریح نے اس کو ضامن بنایا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].