مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا باب: جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 29145
٢٩١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عطاء بن السائب (عن شريح) (٢) أنه كان يضمن (باري) (٣) (السوقي) (٤) وعموده ويقول: أخرجه في غير ملكه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح دکاندار کو رکاوٹ اور ستون کی وجہ سے ضامن بناتے تھے اور فرماتے کہ اس نے یہ رکاوٹ دوسرے کی ملک میں کھڑی کی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) في [ك، م]: (بادى)، وفي [هـ]: (بوري).
(٤) في [هـ]: (السوق).