حدیث نمبر: 29135
٢٩١٣٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سليمان بن (حيان) (١) عن عوف قال: سمعت شيخًا قبل (فتنة) (٢) ابن الأشعث (فنعت نعته) (٣) -قالوا: ذلك أبو المهلب (عم) (٤) (أبي) (٥) قلابة، قال: رمى رجل رجلًا في رأسه بحجر، فذهب سمعه ولسانه وعقله وذكره فلم يقرب النساء، فقضى فيه عمر بأربع ديات] (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں نے کسی شیخ سے ابن اشعث کے فتنہ سے قبل سنا کہ انہوں نے اس کی صفات بیان کیں۔ ان لوگوں نے فرمایا : یہ ابو المھلب ہیں جو حضرت ابو قلابہ کے چچا ہیں انہوں نے فرمایا ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کے سر میں پتھر مارا تو اس کی قوت سماعت گویائی، عقل اور اس کے آلۂ تناسل کی طاقت زائل ہوگئی اور وہ شخص عورتوں کے قریب نہیں جاسکتا تھا۔ تو حضرت عمر نے اس کے بارے میں چار دیتوں کا فیصلہ فرمایا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (حبان).
(٢) في [أ، ب، ط]: (نفسه).
(٣) في [أ، ب، ط]: (فبعث بعثه).
(٤) في [أ، ب، ط]: (عمر).
(٥) في [أ، ب، ط]: (أبو).
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، م، ك]: ورد هذا الخبر بعد الخبر رقم: [٢٩١٣١].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29135
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ سليمان أبو خالد الأحمر صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29135، ترقيم محمد عوامة 27920)