مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29131

باب: ام ولد کے جنایت کرنے کا بیان

في أم الولد تجني

حدیث نمبر: 29131
٢٩١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن زكريا قال: سئل عامر عن سرية قتلت امرأة ومولاها حي لم يعتقها وقد ولدت له، قال: هي أمة إن شاء مولاها أدى عنها، وإن شاء أسلمها برمتها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت عامرشعبی سے پوچھا گیا اس باندی کے متعلق جس نے کسی عورت کو قتل کردیا اور اس کا آقا زندہ ہے اس نے اسے آزاد نہیں کیا درآنحالیکہ وہ اس کی ام ولد ہے ؟ آپ نے فرمایا ! یہ تو باندی ہے اگر اس کا آقا چاہے تو اس کی طرف سے دیت ادا کردے اور اگر چاہے تو اس کو پورے طور پر ان لوگوں کے سپرد کردے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29131
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27916»