حدیث نمبر: 29131
٢٩١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن زكريا قال: سئل عامر عن سرية قتلت امرأة ومولاها حي لم يعتقها وقد ولدت له، قال: هي أمة إن شاء مولاها أدى عنها، وإن شاء أسلمها برمتها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت عامرشعبی سے پوچھا گیا اس باندی کے متعلق جس نے کسی عورت کو قتل کردیا اور اس کا آقا زندہ ہے اس نے اسے آزاد نہیں کیا درآنحالیکہ وہ اس کی ام ولد ہے ؟ آپ نے فرمایا ! یہ تو باندی ہے اگر اس کا آقا چاہے تو اس کی طرف سے دیت ادا کردے اور اگر چاہے تو اس کا م کے سبب سے اس کو ان لوگوں کے سپرد کردے۔