مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: لا يقاد من جائفة ولا مأمومة ولا منقلة؟ باب: جو شخص یوں کہے! پیٹ کے اندر تک زخم لگنے اور سر کا ایسا زخم جس میں ہڈیاں ظاہر ہوجائیں اور سر کا ایسا زخم جس سے ہڈیوں کے ریز برآمد ہوں ان زخموں کی وجہ سے قصاص نہیں لیا جائے گا
حدیث نمبر: 29074
٢٩٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: ليس في الآمة، ولا في الجائفة، ولا في كسر العظام قصاص.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا : دماغ کی جھلی تک پہنچ جانے والے زخم میں اور ہڈیوں کے ٹوٹنے میں قصاص نہیں ہے۔