مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28969

باب: غلام کی معافی کی صورتیں

إذا عفى عن المملوك ما يكون حاله؟

حدیث نمبر: 28969
٢٨٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن (حماد) (١) في عبد قتل حرًا فدفع إلى أوليائه قال: إن عفوا عنه رجع إلى سيده وليس لهم أن يستخدموه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حماد سے غلام کے بارے میں مروی ہے کہ غلام نے جب آزاد کو قتل کیا پھر اس کو اس کے ورثاء کے سپرد کردیا گیا مگر انہوں نے اس کو معاف کردیا تو یہ غلام اپنے آقا کی طرف لوٹ جائے گا اور ان ورثاء کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس سے خدمت لیں۔

حواشی
(١) في [هـ]: (إبراهيم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28969
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27768»