مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
العبد يقتل الحر فيدفع إلى أوليائه باب: اگر غلام کسی آزاد کو قتل کر دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 28966
٢٨٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم في العبد يقتل الحر عمدًا قال: ليس لهم أن يستخدموه، إنما لهم دمه، إن شاءوا قتلوه، وإن شاءوا عفوا عنه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے غلام کے بارے میں کہ جو کسی آزاد آدمی کو جان بوجھ کر قتل کردے مروی ہے کہ ورثاء کے لیے جائز نہیں کہ اس سے خدمت لیں ان کے لیے صرف اتنی گنجائش ہے کہ اگر چاہیں تو اس کو قتل کردیں اور اگر چاہیں تو معاف کردیں۔